23 فروری، 2022، 4:17 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84660798
T T
0 Persons
ایران، روس اور جمہوریہ آذربائیجان کا توانائی تعلقات بڑھانے پر زور

تہران، ارنا - ایران، روس اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزرائے توانائی نے توانائی کے شعبے میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران ، روس اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزرائے توانائی ''علی‌اکبر محرابیان'، 'نیکلای شولگینوف' اور 'پرویز شہبازوف' نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے چھٹے اجلاس کے موقع پر توانائی کے شعبے میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

توانائی کے تینوں وزراء نے برقی توانائی کے شعبے میں علاقائی تعاون کی ترقی اور  توانائی کی سلامتی اور خطے میں توانائی کی معیشت پر اس کے نمایاں اثرات پر زور دیا۔

فریقین نے ہم وقت سازی کا منصوبہ اور ایران، جمہوریہ آذربائیجان اور روس کے بجلی کے نیٹ ورک کے کنکشن کے منصوبہ جو تینوں وزراء نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے، اس کے مطالعاتی مرحلے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے ، پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی علی اکبر محرابیان نے اس منصوبے کے نفاذ اور حمایت کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران  بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم اور دیہی اور شہری بجلی کے شعبے میں خطے کے پہلے نمبر پرہے لہذا یہ منصوبے ایرانی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ خطے کے ممالک اور خاص طور پر روس کے ساتھ بجلی کے تبادلے کو اہم سمجھتا ہے۔

 روسی وزیر توانائی نے بھی اس مسئلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مطالعاتی منصوبے کو فوری اور غور سے مکمل کیا جانا چاہیے تا کہ  تینوں ممالک کے بجلی نیٹ ورکس کو ہم آہنگ کرنے کے منصوبے کی تکمیل کے بعد نافذ کیا جائے۔

آذربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف نے اس منصوبے کی مکمل حمایت پر زور دیتے ہوئے اس منصوبے کے بہترین نفاذ کے لیے متعلقہ سہولیات کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .